27 نومبر 2010 - 20:30

شمالی کوریا کو خبر دار کرنے کیلئے امریکا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ جنگی مشقیں شروع کر دیں۔

امریکا اور جنوبی کوریا کے فوج نے شمالی کوریا کو خبردار کے لیے مشترکہ جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا نے چار روزہ جنگی مشقیں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع کر دی ہیں۔
دونوں ممالک کے فوجی حکام کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد شمالی کوریا کو کس بھی ممکنہ فوجی کارروائی سے روکنا ہے۔
چار دن پہلے شمالی اور جنوبی کوریا نے ایک دوسرے کے علاقوں میں گولہ باری کی تھی؛ گولہ باری میں جنوبی کوریا کے دو فوجی اہل کاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110